banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
کالمز 15 May 2026

ریفارم کی کامیابی

عارف راجہ
Editorial Image
ریفارم پارٹی کی مقبولیت کے اصل ذمہ دار مسلمان خود ہیں۔ بالخصوص پاکستانی مسلمان۔ جس گلی محلے میں پاکستانیوں کی اکثریت ہو گی وہاں سب سے زیادہ گندگی ہو گی ،شادیوں کے موقع پر اس قدر شور شرابہ کرتے ہیں کہ گورے ہمسائے تنگ پڑ جاتے ہیں۔ نوجوان منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور والدین اسی بات پر خوش ہیں کہ بیٹے خوب مال کما رہے ہیں۔
مذہب کے نام پر برطانیہ کی سڑکوں پر جو کچھ کیا جاتا ہے اس سے انگریزوں میں مزید نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ شیعہ محرم کے مہینے میں اور بریلوی ربیع الاول کے مہینے میں جلوس نکالتے ہیں جن سے سڑکیں بند ہو جاتی ہیں اور روز مرہ زندگی میں خلل پیدا ہوتا ہے۔
پچھلے سال پیر عبدالقادر گیلانی کی وفات پر ان کی میت ایک بگھی میں رکھ کر سڑکوں پر لے جائی گئی جس کی بالکل ضرورت نہیں تھی۔
پاکستان اور آزاد کشمیر سے جب سیاستدان ایئرپورٹ پر اترتے ہیں تو ڈھول بجا کر ان کا استقبال کیا جاتا ہے۔
کیا ریفارم کی کامیابی سے مسلمانوں کی آنکھیں کھلیں گی ؟
اس کالمز کو شیئر کریں:
مزید کالمز
Advertisement