banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
بین الاقوامی November 12, 2026 252 Views

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

غزہ: جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ حملے کے بعد طبی مرکز کی ایک عمارت سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔ ناصر اسپتال انتظامیہ نے بھی 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اسپتال کے احاطے میں حماس کی موجودگی تھی اور اسے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی مبینہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے کی گئی۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم امریکی حمایت یافتہ بورڈ آف پیس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے حملے کی روک تھام میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ادھر غزہ کے وسطی علاقے میں واقع البریج کیمپ میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقامی اسپتال نے لاش موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے آغاز سے اب تک 1,590 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

غزہ میں جاری صورتحال کے باعث طبی مراکز، شہری آبادی اور جنگ بندی کے مستقبل کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے دوبارہ پمز منتقل کیا گیا، طبی عمل کے بعد جیل واپس بھیج دیا گیا

عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے دوبارہ پمز منتقل کیا گیا، طبی عمل کے بعد جیل واپس بھیج دیا گیا

Advertisement