banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
بین الاقوامی November 12, 2026 120 Views

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

ماسکو: یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر جمعرات کو روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے، جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات طے ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق امریکی وفد کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے بعد کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو اختتام پذیر ہونے والے ان مذاکرات میں جنگی قیدیوں کے بڑے تبادلے پر اتفاق کیا گیا، تاہم تقریباً پانچ سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے حوالے سے کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

روسی صدر سے ملاقات کے بعد جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن روانہ ہوں گے، جہاں ان کی یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات متوقع ہے۔

یوکرینی صدر نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مثبت پیش رفت قرار دیا، تاہم واضح کیا کہ یوکرین امن کے بدلے روس کے زیر قبضہ اپنے علاقوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی راہ میں کئی اہم معاملات اب بھی رکاوٹ ہیں، جن میں روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں کا مستقبل، جنگ کے بعد دونوں ممالک کی سکیورٹی ضمانتیں اور یورپی ممالک کا مذاکرات میں کردار شامل ہیں۔

امریکی نمائندوں کی کوشش ہے کہ یورپی ممالک کو بھی امن مذاکرات میں شامل کیا جائے تاکہ مستقبل کے سکیورٹی انتظامات پر مشترکہ اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔ دوسری جانب ماسکو یورپی ممالک کے کردار پر تحفظات رکھتا ہے، کیونکہ یورپی ممالک یوکرین کو مالی اور فوجی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

ادھر یورپی یونین کے حکام کا مؤقف ہے کہ یورپ کے مستقبل کے سکیورٹی انتظامات پر باضابطہ بات چیت جنگ بندی کے بعد ہی ممکن ہو سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ایک مثبت سفارتی پیش رفت ضرور ہے، تاہم یوکرین جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے علاقائی تنازعات اور سکیورٹی ضمانتوں جیسے بنیادی اختلافات دور کرنا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے دوبارہ پمز منتقل کیا گیا، طبی عمل کے بعد جیل واپس بھیج دیا گیا

عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے دوبارہ پمز منتقل کیا گیا، طبی عمل کے بعد جیل واپس بھیج دیا گیا

Advertisement