banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
بین الاقوامی November 06, 2026 95 Views

ایران نے جوہری معاملے پر امریکا کو نئی تجویز بھجوا دی، مذاکرات کے لیے سات شرائط پیش

ایران نے جوہری معاملے پر امریکا کو نئی تجویز بھجوا دی، مذاکرات کے لیے سات شرائط پیش

دوحہ: ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری تنازع اور جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نئی تجویز قطر کے ذریعے واشنگٹن بھجوا دی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے جمعرات کے روز بتایا کہ امریکا اس تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم تہران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ مذاکرات پر پیش رفت اس کی سات شرائط پوری ہونے سے مشروط ہو گی۔

ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے تجویز کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ دوسری جانب ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے روس کے دورے کے دوران کہا کہ تہران نے امریکا کے سامنے سفارتی عمل کی بحالی کے لیے سات شرائط رکھی ہیں۔ ان کے مطابق جب تک یہ مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے یا مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ نہیں ہو گا۔

ایران کے اہم مطالبات میں امریکی اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ، بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ شامل ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ کسی بھی ابتدائی مذاکرات میں جوہری پروگرام سے متعلق معاملات کو لازمی طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ خطے میں کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے کے خدشات بھی موجود ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کے بعد دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا۔

رپورٹس کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تنازع پھیل کر خطے کے دیگر حصوں تک پہنچ گیا تھا۔ ایران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جبکہ لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی بھی شدت اختیار کر گئی۔ بعد ازاں یمن میں حوثی حملوں اور سعودی عرب میں توانائی تنصیبات و دیگر اہداف پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

ایران کی جانب سے نئی تجویز بھیجے جانے کو سفارتی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم فی الحال کسی معاہدے، مذاکرات کے باقاعدہ آغاز یا ایرانی شرائط کی امریکی منظوری کا اعلان نہیں ہوا۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

Advertisement