banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
بین الاقوامی November 04, 2026 121 Views

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی تسلیم کر لی، ایران جنگ کو ری پبلکنز کی شکست کی ایک وجہ قرار دے دیا

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی تسلیم کر لی، ایران جنگ کو ری پبلکنز کی شکست کی ایک وجہ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی غیر معمولی کامیابی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نتائج تسلیم کر لیے ہیں۔ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ری پبلکن پارٹی کی انتخابی شکست میں کردار ادا کیا ہو سکتا ہے۔

فاکس نیوز کو ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے اچھا کام کیا ہے اور وہ گزشتہ 11 برس سے اس کامیابی کے منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس میں ڈیموکریٹس کے ساتھ متعدد معاملات پر مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تاہم صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ڈیموکریٹس ایسے بل پیش کریں گے جن سے وہ متفق نہیں ہوں گے تو وہ صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے انہیں ویٹو کر دیں گے۔

ایران جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے اس تنازع نے انتخابی نتائج پر اثر ڈالا ہو، تاہم ان کے بقول ووٹرز ایران کے معاملے پر ان کے اقدامات کی اہمیت کو بھی سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے انتخابی شکست کی ذاتی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کیا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ خود انتخابی بیلٹ پر ہوتے تو ری پبلکنز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتے۔

ٹرمپ نے اپنی جماعت کے بعض امیدواروں اور رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ری پبلکن نظریات سے دور ہونے کا ذمہ دار قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بھی ری پبلکن امیدواروں کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کا معیار انتخابی نتائج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ڈیموکریٹس کے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی صدارت کے آخری دو برس سیاسی طور پر زیادہ مشکل ہو سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے عندیہ دیا ہے کہ صدر اپنی پالیسیوں اور سیاسی مخالفین کے خلاف مؤقف میں مزید سختی اختیار کر سکتے ہیں۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

Advertisement