برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہفتے کی رات ہیمپشائر کے علاقے چینڈلرز فورڈ میں ہالووین پارٹی کے دوران پارک روڈ پر واقع ایک گھر میں نامعلوم افراد کا ایک گروہ داخل ہوا، جہاں موجود نوجوانوں پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا گیا۔ واقعے کے نتیجے میں پانچ نوجوان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف پولیس کی کارروائی بھی جاری رہی۔ حکام نے واقعے سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد، عینی شاہدین اور قریبی علاقوں میں موجود سی سی ٹی وی یا ڈیش کیم فوٹیج رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس سے رابطہ کریں تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکے۔
برطانیہ
November 01, 2026
22 Views
برطانیہ میں ہالووین پارٹی کے دوران چاقوؤں سے حملہ، پانچ نوجوان شدید زخمی
اس خبر کو شیئر کریں:





