راولپنڈی / بنڈلی (خصوصی رپورٹ):
بناہ ویلی نیوز کے سینئر کالم نگار، ممتاز صحافی اور معروف مصنف صغیر قمر کی اہلیہ محترمہ راولپنڈی میں انتقال کر گئی ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ذرائع کے مطابق مرحومہ گزشتہ سات ماہ سے پتے کے سرطان (Gallbladder Cancer) میں مبتلا تھیں اور راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
ٹیم بناہ ویلی نیوز کی اس ناگہانی صدمے پر صغیر قمر اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی سیئات سے درگزر کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے





