اسسٹنٹ کمشنر میرپور کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف بریڈرز، شوز، گارمنٹس اور فرنیچر برانڈز صارفین سے سامان کی قیمت کے علاوہ شاپنگ بیگ کے نام پر الگ سے 20 سے 50 روپے تک وصول کر رہے تھے اور موقف یہ اپنایا تھا کہ یہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے ہے جس پر ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور نے نمبر 5880-82 / 2026 مورخہ 23 اکتوبر 2026 کو حکم جاری کیا ہے کہ:
> "صارف سے خریدے گئے سامان کے ساتھ شاپنگ بیگ کی قیمت پہلے سے ہی شامل ہوتی ہے، اس لیے الگ سے اضافی قیمت وصول کرنا درست اور قانونی عمل نہ ہے۔ یہ کنزیومر کورٹ پشاور کے فیصلہ مورخہ 16-09-2026 کے مطابق بھی غیر قانونی ہے۔"
حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی برانڈ آئندہ چارج بیگ کی مد میں رقم وصول کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور صارفین اس اضافی رقم کی ادائیگی کے پابند نہیں ہوں گے۔
اس حکم کی نقول ایس پی میرپور اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
میرپور کے شہریوں نے معروف قانون دان شیخ عارف نسیم ایڈووکیٹ ہاٸی کورٹ کے اس اقدام اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔





