شاور: وزیراعظم شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ترقیاتی سرگرمیوں کو دوبارہ تیز کرنے اور عوام کی خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔
پشاور میں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صوبے کے عوام کی امیدوں اور خواہشات کو عملی شکل دینے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کے حالات نے صوبے کی ترقی کو متاثر کیا ہے، تاہم حکومت بہتری لانے کے لیے پُرعزم ہے۔
اجلاس میں چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزرا اور صوبائی مشیروں نے شرکت کی۔ شرکا نے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر غور کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ انتہائی مجبوری کے حالات میں کیا گیا۔ 11 اکتوبر کو ان اقدامات کے اعلان کے بعد یہ وزیراعظم کا صوبے کا پہلا دورہ تھا۔





