banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
Uncategorized October 21, 2026 48 Views

15 سالہ یتیم وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے والا ملزم مبینہ سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک

15 سالہ یتیم وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے والا ملزم مبینہ سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک

بہاولپور: ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کے مقدمے کا مرکزی ملزم توقیر نذیر مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا، تاہم وہ پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق بہاولپور کے ناردرن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران توقیر نذیر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واضح رہے کہ وسیم عباس کو ملتان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سے کچلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکا الیکٹریشن کا کام سیکھ رہا تھا اور مبینہ طور پر کام چھوڑ کر بھاگنے پر اس کا تعاقب کیا گیا تھا۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 6 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

آزاد کشمیر میں امن و استحکام کے لیے سیاسی قیادت کا اہم پیغام

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، امریکی وفد کی ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف COP31 اجلاس میں پاکستان کا ماحولیاتی مؤقف پیش کریں گے

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر شدید اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی معیار خطرناک سطح پر پہنچ گیا

Advertisement