banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
جموں و کشمیر September 19, 2026 87 Views

رضا مظفر قتل کیس، پولیس نے ۲۴ گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کر لیے

رضا مظفر قتل کیس، پولیس نے ۲۴ گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کر لیے

نیوز رپورٹ: چڑھوئی/ نمائندہ خصوصی

گزشتہ دنوں ایک ناخوشگوار واقعے میں شدید زخمی ہونے والے معروف استاد اور نمبردار مظفر مرحوم (ڈماس والے) کے فرزند، ماسٹر رضا مظفر راولپنڈی کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق ماسٹر رضا مظفر پر چند اوباش نوجوانوں نے اس وقت مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جب انہوں نے علاقے میں نوجوانوں کو غلط سرگرمیوں سے روکنے اور ان کی اصلاح کی کوشش کی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ۲۴ گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کی عمل داری کی سمت اہم پیشرفت کی ہے۔

اس دردناک واقعے پر علاقہ مکینوں اور شہری حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام اور سماجی حلقوں نے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے میں نامزد تمام مرکزی ملزمان کے ساتھ ساتھ ان کو چھپانے، سہولت کاری کرنے اور اثر و رسوخ یا سفارش کے ذریعے بچانے کی کوشش کرنے والے تمام افراد کی بھی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ برادری، تعلق یا اثر و رسوخ کسی کو قانون سے بالاتر نہیں بنا سکتا۔ رضا مظفر کا قتل صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ معاشرتی ضمیر کا قتل ہے۔ شہریوں نے واضح کیا ہے کہ یہ مطالبہ کسی انتقام کے لیے نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہے تاکہ مستقبل میں کوئی دوسرا استاد یا شہری اس قسم کے ظلم کا شکار نہ ہو۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ہتکِ عزت کیس میں کامیابی

برطانوی کنزرویٹو رہنما کا دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے فلاحی بجٹ میں کمی کا مطالبہ

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے وفاقی حکومت کو نوٹس

برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر کی حمایت

گورنر راج کے خلاف خیبرپختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کا اعلان

Advertisement