banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
برطانیہ April 21, 2026 209 Views

میڈیا کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ

میڈیا کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور کے برطانیہ میں مقرر کردہ کوآرڈینیٹرز کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں کمیونٹی کے اہم رفقا کار اور معززین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت اور تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ مقررین نے چوہدری محمد شاہنواز اور آصف محمود براہٹلوی کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور آزادکشمیر حکومت کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر معزز مہمانوں نے عدیل تصور ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ریاست کی تعمیر و ترقی اور اوورسیز کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

انڈین میڈیا کا مقتول کالج پرنسپل سے متعلق نیا پروپیگنڈہ

الیکٹرک چولہوں اور ہیٹرز کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد!

مسلمانوں کے درجنوں مکانات بلڈوزر کے ذریعے مسمار

عید الاضحیٰ پرجانوروں کی کٹائی کے سرکاری ریٹس مقرر

سابق وزیرِحکومت نثار عنصر ابدالی جواں سالہ بیٹی انتقال کر گئیں

Advertisement