banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
آزاد کشمیر April 26, 2026 45 Views

عدالتوں سے اُمید ختم، اب فیصلہ عوام کریں گے!

Imran Khan, Sohail Afridi Today Speech, AJK Elections

مظفرآباد: تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد کے لال چوک میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلد ہی ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس بار پورا پاکستان حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر ہوگا۔

سہیل آفریدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تحریک کے اگلے مرحلے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "اس بار غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، کیا آپ تیار ہیں؟ بالکل تیار رہیں!"

حکومت پر کڑی تنقید وزیر اعلیٰ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیلنگ، تشدد اور عمران خان کو تنہائی میں رکھنے کے باوجود پی ٹی آئی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ملک کے لیے قربانی دینا صرف پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے؟ انہوں نے مزید کہا، "آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے۔ میں اپنا سیاسی مستقبل داؤ پر لگا کر آئین اور ووٹ کی حرمت کی بات کر رہا ہوں، لیکن اڈیالہ جیل انتظامیہ اور عدلیہ کا رویہ افسوسناک ہے۔"

پنجاب قیادت تذبذب کا شکار دوسری جانب، سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ہے۔ صوبائی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ کے یکم یا دو مئی کے دورے کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔ پنجاب کے بعض رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس دورے سے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہو سکتی ہیں جس کا فی الوقت پارٹی کو کوئی سیاسی فائدہ نظر نہیں آرہا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ قیادت کے اجلاس میں مشاورت کے بعد ہی اس حوالے سے حتمی پوزیشن سامنے آئے گی۔ واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے مردان جلسے میں اعلان کیا تھا کہ وہ آزاد کشمیر کے بعد لاہور کا رخ کریں گے، تاہم سیاسی اتحاد (ٹی ٹی اے پی) نے گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر انہیں یہ دورہ فی الحال ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے.

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

انڈین میڈیا کا مقتول کالج پرنسپل سے متعلق نیا پروپیگنڈہ

الیکٹرک چولہوں اور ہیٹرز کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد!

مسلمانوں کے درجنوں مکانات بلڈوزر کے ذریعے مسمار

عید الاضحیٰ پرجانوروں کی کٹائی کے سرکاری ریٹس مقرر

سابق وزیرِحکومت نثار عنصر ابدالی جواں سالہ بیٹی انتقال کر گئیں

Advertisement