بسم اللہ الرحمن الرحیم
اہلیانِ کھوئیرٹہ، پیپلز پارٹی کھوئیرٹہ کی سینئر لیڈرشپ، PSF، PYO کے جیالو
السلام علیکم
میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب فیصل ممتاز راٹھور اور معزز وزراء کرام کا مختصر وقت کی کال پر تاریخی استقبال کیا اور ایک عظیم الشان جلسہ عام کو کامیاب بنایا۔
یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ آپ سب کی ہے، اور میں اسے آپ کے نام کرتا ہوں۔
کھوئیرٹہ کی سرزمین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہاں کے عوام کا جذبہ، اتحاد اور وابستگی مثالی ہے۔ آپ کی بھرپور شرکت نے نہ صرف میرا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پورے آزاد کشمیر میں کھوئیرٹہ کا سیاسی مقام مزید مستحکم کیا۔
میں وزیر اعظم آزاد کشمیر محترم فیصل ممتاز راٹھور صاحب کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں، جنہوں نے کھوئیرٹہ کو پورا دن دیا، مختلف تقریبات میں شرکت کی اور ایک بڑے جلسہ عام میں اہم اعلانات کیے، جن میں:
• کھوئیرٹہ ٹاؤن کمیٹی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ
• چڑی پل، سوہانہ پل، دھنہ بڈھیال پل سمیت اہم ترقیاتی منصوبے
• تعلیمی پیکج کی منظوری
یہ صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ہیں، جو انشاءاللہ جلد زمینی حقیقت بنیں گے۔
میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری یاسین صاحب، وزراء کرام، اور دیگر معزز قائدین کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اپنی موجودگی سے کھوئیرٹہ کے عوام کی عزت افزائی کی۔
پیپلز پارٹی کھوئیرٹہ کی سینئر قیادت، تمام رہنماؤں، کارکنان، اور PSF و PYO کے نوجوانوں نے جس محنت، اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔
میں خاص طور پر کھوئیرٹہ کے عوام، بزرگوں اور نوجوانوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے ڈور ٹو ڈور مہم میں ساتھ دیا اور اس تاریخی جلسے کو کامیاب بنا کر یہ ثابت کیا کہ کھوئیرٹہ آج بھی پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے۔
میڈیا کے دوستوں کا بھی شکریہ، جنہوں نے بہترین کوریج فراہم کی۔
میرا آپ سے وعدہ ہے:
یہ صرف آغاز ہے۔ آپ کے اعتماد کو نبھانا میری زندگی کا مقصد ہے۔ ترقیاتی منصوبے اور پیکجز اس سفر کا پہلا قدم ہیں۔ انشاءاللہ کھوئیرٹہ کو اس کا حق دلائیں گے۔
مخالفین پروپیگنڈا کریں گے، لیکن ہمیں متحد، منظم اور مضبوط رہ کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
آپ کی دعاؤں اور اعتماد کا طلبگار
آپ کا خادم، آپ کا بھائی
چوہدری محمد رفیق نئیر
وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف
حکومت آزاد جموں و کشمیر