پشاور: اپوزیشن جماعتوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آئین کی بالادستی، پارلیمان کی خودمختاری اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پشاور ہائی کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرکے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پُرامن اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، تاہم اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن بھی موجود ہے۔محمود خان اچکزئی نے خیبرپختونخوا کی منتخب حکومت کو ہٹانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پارلیمان کو قومی فیصلوں کا بنیادی مرکز بنانے اور شفاف انتخابات کے لیے آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے آئین کی پاسداری، عوامی مینڈیٹ کے احترام اور صوبائی حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔اپوزیشن رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ تشدد کے بجائے پُرامن جدوجہد کریں گے اور اگر حکومت سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہے تو بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان
October 17, 2026
15 Views
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف اپوزیشن متحد، مشترکہ جدوجہد کا اعلان
اس خبر کو شیئر کریں: