banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
دیگر خبریں October 03, 2026 54 Views

دینہ میں رشتے سے انکار پر سرِعام فائرنگ، 20 سالہ لڑکی قتل

دینہ میں رشتے سے انکار پر سرِعام فائرنگ، 20 سالہ لڑکی قتل

دینہ (ضلع جہلم): جی ٹی روڈ پر ڈی مارٹ کے باہر فائرنگ سے 20 سالہ لڑکی کرن جاں بحق ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خریداری کے لیے آئی ہوئی تھی کہ مبینہ طور پر اس کے سابق منگیتر ملک خرم نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی چھ سال قبل مقتولہ سے منگنی ہوئی تھی، تاہم بعد میں رشتہ ختم ہو گیا اور لڑکی کے گھر والوں نے شادی سے انکار کر دیا۔ مبینہ ملزم شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے۔ مقتولہ نئی آبادی دینہ کی رہائشی تھی، جبکہ ملزم کا تعلق دینہ کے گاؤں چک اکاء سے ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ 

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ہتکِ عزت کیس میں کامیابی

برطانوی کنزرویٹو رہنما کا دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے فلاحی بجٹ میں کمی کا مطالبہ

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے وفاقی حکومت کو نوٹس

برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر کی حمایت

گورنر راج کے خلاف خیبرپختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کا اعلان

Advertisement