banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
دیگر خبریں September 19, 2026 59 Views

راولاکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے ۲۱ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

راولاکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے ۲۱ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ

راولاکوٹ (بناہ ویلی نیوز) گزشتہ تین ماہ سے ہڑتال اور لاک ڈاؤن کے باعث بند تمام تعلیمی اداروں کو ۲۱ ستمبر، بروز پیر سے دوبارہ کھولنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کا مزید تعلیمی وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انہیں ہر صورت سکول بھیجیں۔

یہ اہم فیصلہ ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم پونچھ ریحانہ شاہ محمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار عبدالقادر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار بابر ایاز کے علاوہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیداران سردار محمد نعیم، خرم خیام، ڈاکٹر فوزیہ حنیف، محمد ایاز خان، اور محمد جاوید سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے باقاعدہ ایس او پیز (SOPs) طے کی گئیں، جن کے تحت:

  • ۲۱ ستمبر سے صرف نہم اور دہم (9th & 10th) کی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ دیگر تمام چھوٹی کلاسز کو کھولنے کا فیصلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی نے کہا کہ طویل ہڑتال سے تعلیمی شعبے کا سب سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ پونچھ سرمائی علاقہ ہونے کے باعث تعلیمی سال کی تکمیل کے لیے وقت پہلے ہی بہت کم بچا ہے، اس لیے انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کو مل کر آئندہ تین ماہ کے دوران تعلیمی ازالے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے۔

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے تعلیمی اداروں کی فوری بحالی کے لیے عملی قدم اٹھانے پر ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ انتظامیہ نے سکولوں کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ہتکِ عزت کیس میں کامیابی

برطانوی کنزرویٹو رہنما کا دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے فلاحی بجٹ میں کمی کا مطالبہ

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے وفاقی حکومت کو نوٹس

برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر کی حمایت

گورنر راج کے خلاف خیبرپختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کا اعلان

Advertisement