راولپنڈی / مظفرآباد (ویب ڈیسک): کلعدم اور عوامی حقوق کی تحریک چلانے والی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے خطے میں اپنے اگلے ردعمل اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے 17 ستمبر سے 20 ستمبر تک تمام اہم شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان اور عہدیداروں کا ایک تفصیلی اجلاس شیڈول جاری کر دیا ہے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممتاز رہنما سردار عمر نذیر کشمیری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام اہم مشاورتیں دریک عیدگاہ کے مقام پر منعقد ہوں گی، جس میں وکلاء، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور طلباء کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
حتمی شیڈول اور تفصیلات
1۔ ٹرانسپورٹرز اجلاس:
17 ستمبر | وقت: دوپہر 1:00 بجے | مقام: دریک عیدگاہ
2۔ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اجلاس (مالکان و ذمہ داران):
18 ستمبر | وقت: صبح 11:00 بجے | مقام: دریک عیدگاہ
3۔ وکلاء برادری کا اہم اجلاس:
18 ستمبر | وقت: سہ پہر 3:00 بجے | مقام: دریک عیدگاہ
4۔ تاجران و انجمن تاجران کے ذمہ داران کا اجلاس:
19 ستمبر | مقام: دریک عیدگاہ
5۔ طلباء برادری کا اجلاس:
20 ستمبر | مقام: دریک عیدگاہ
ترجمان و رہنما جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر نے تمام متعلقہ افراد، تنظیموں اور شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر پابندی کے ساتھ دریک عیدگاہ پہنچ کر تحریک کے اس اگلے مرحلے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ "ہم اپنا حق لے کر رہیں گے" اور عوامی مطالبات کی منظوری تک آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔