banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
دیگر خبریں September 15, 2026 85 Views

میرپور آزاد کشمیر کے پہلے 'ایکو پاتھ' کا افتتاح

مسلم ہینڈز کے تعاون سے قائد اعظم چوک میں ری سائیکل شدہ مواد سے منفرد پاتھ تعمیر

میرپور (نیوز ڈیسک): میرپور میں ماحول دوست، ترقی اور صفائی ستھرائی کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ریاست کے پہلے 'ایکو پاتھ' کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔اسٹیڈیم کے قریب قائد اعظم چوک میں قائم کیا جانے والا یہ ایکو پاتھ مکمل طور پر ری سائیکل شدہ مواد سے تیار کیا گیا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ارشاد قریشی نے کیا۔

یہ منصوبہ میرپورمسلم ہینڈز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سینٹر کی محنت کا نتیجہ ہے، جہاں شہر سے جمع کیے گئے کچرے کو پروسیس کرکے دوبارہ کارآمد بنایا گیا۔ اس ایکو پاتھ کی تعمیر میں استعمال ہونے والی مخصوص ٹائلز، شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بینچ اور خوبصورتی کے لیے رکھے گئے پھولوں کے گملے مکمل طور پر ری سائیکل شدہ مواد سے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ پیشرفت اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کس طرح ضائع شدہ کچرے کو مفید وسائل میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مسلم ہینڈز کے ری سائیکلنگ، ماحولیاتی تحفظ اور ایک صاف، سرسبز و پائیدار میرپور کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پاکیزہ اور ماحول دوست معاشرے کے قیام کے لیے جہاں انفرادی سطح پر شہریوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی کی ضروری ہے، وہی تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کا باہمی تعاون اور مشترکہ عزم بھی ناگزیر ہے۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ہتکِ عزت کیس میں کامیابی

برطانوی کنزرویٹو رہنما کا دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے فلاحی بجٹ میں کمی کا مطالبہ

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے وفاقی حکومت کو نوٹس

برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر کی حمایت

گورنر راج کے خلاف خیبرپختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کا اعلان

Advertisement