banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
جموں و کشمیر September 14, 2026 85 Views

وادی لیپہ کے کپہ گلی بازار میں خوفناک آتشزدگی: 30 سے زائد دکانیں جل کر راکھ، جامع مسجد بھی شہید

وادی لیپہ کے کپہ گلی بازار میں خوفناک آتشزدگی: 30 سے زائد دکانیں جل کر راکھ، جامع مسجد بھی شہید

لیپہ (نیوز ڈیسک): وادی لیپہ (کرناہ) کے مرکزی بازار 'کپہ گلی' میں اچانک ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 30 سے 35 کے قریب دکانیں اور ایک مسجد جل کر خاکستر ہو گئی ہے۔ آتشزدگی کے اس افسوسناک واقعے میں تاجر برادری کو کروڑوں روپے مالیت کے سامان اور قیمتی اثاثہ جات کا شدید مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

ذرائع کے مطابق آگ ابتدائی طور پر بازار کی ایک دکان میں نمودار ہوئی، تیزی سے پھیلتے ہوئے چند ہی لمحوں میں پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے کپہ گلی بازار کا تقریباً 80 فیصد حصہ تباہ ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور آگ بجھانے کی تگ و دو کی، تاہم آگ کے بے قابو ہونے کے باعث زیادہ تر کوششیں ناکام رہیں۔

کپہ گلی بازار مرکزی شاہراہ پر واقع ہونے کی وجہ سے آتشزدگی اور امدادی سرگرمیوں کے باعث سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔ راستے کی بندش کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں اور متعدد مسافر سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ تاہم، آگ لگنے کی حتمی وجہ اور کل مالی نقصانات کا حتمی تخمینہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی سامنے آ سکے گا۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کو 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ہتکِ عزت کیس میں کامیابی

برطانوی کنزرویٹو رہنما کا دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے فلاحی بجٹ میں کمی کا مطالبہ

گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے وفاقی حکومت کو نوٹس

برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ کے تیسرے رن وے کی تعمیر کی حمایت

گورنر راج کے خلاف خیبرپختونخوا میں وکلا کی ہڑتال کا اعلان

Advertisement