بناہ ویلی نیوز : وفاقی حکومت کی جانب سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے ساتھ مذاکرات کے تعطل کے بعد مظفرآباد میں بدھ کے روز ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس (MPC) طلب کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ فاروق حیدر نے چناری میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاق کو سخت خبردار کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے آئین کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون ساز اسمبلی یا کسی بھی دوسرے فورم کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ایسی قانون سازی کرے جس سے تحریکِ کشمیر کو نقصان پہنچے۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی 12 نشستوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کے پاس کوئی انتخابی مینڈیٹ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے آئندہ عام انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں اور ان نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رکھا ہے، جس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اب مشترکہ لائحہ عمل تیار کر رہی ہیں۔
آزاد کشمیر
June 02, 2026
59 Views
مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ اور آل پارٹیز کانفرنس
اس خبر کو شیئر کریں: