banahtv.com
لوڈ ہو رہا ہے...
بریکنگ نیوز
آزاد کشمیر May 12, 2026 21 Views

کوٹلی، انتظامیہ اور ایکشن کمیٹی میں تصادم، گلپور چوک ٹریفک کے لیے بند

Gulpur Road Block due to protest

کوٹلی/گلپور (نیوز ڈیسک)گلپور میں کچرا کنڈی کے قیام کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کوٹلی اور مقامی عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان تنازع سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلپور چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے میرپور اور راولپنڈی جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے گلپور مہولی کے مقام پر کچرا پھینکنے کے لیے مشینری منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر مقامی آبادی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ایکشن کمیٹی کا موقف ہے کہ رہائشی علاقے میں کچرا کنڈی کے قیام سے ماحولیات اور انسانی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے، لہٰذا اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے انتظامیہ کی مشینری کو قبضے میں لے لیا، جبکہ دوسری جانب بلدیہ کے دو ملازمین کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی پولیس کی مبینہ سختی اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف گلپور چوک پر سراپا احتجاج ہے، جہاں نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ شہر میں صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے کچرا کنڈی کے لیے موزوں جگہ کی تلاش میں ہے، تاہم مقامی مزاحمت کے باعث کام رک گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ حتمی بیان سامنے نہیں آیا، لیکن مشینری کی واپسی اور ملازمین کی باحفاظت رہائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔گلپور چوک کی بندش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ میرپور اور پنڈی جانے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال یا طویل انتظار سے بچا جا سکے۔ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نفری تعینات ہے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر کو شیئر کریں:
مزید پڑھیں

انڈین میڈیا کا مقتول کالج پرنسپل سے متعلق نیا پروپیگنڈہ

الیکٹرک چولہوں اور ہیٹرز کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد!

مسلمانوں کے درجنوں مکانات بلڈوزر کے ذریعے مسمار

عید الاضحیٰ پرجانوروں کی کٹائی کے سرکاری ریٹس مقرر

سابق وزیرِحکومت نثار عنصر ابدالی جواں سالہ بیٹی انتقال کر گئیں

Advertisement